Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا

نئی دہلی۔۔۔۔۔ راجستھان اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو شدید جھٹکا اس وقت لگا جب پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر سنگھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس کے ساتھ مہاراشٹر بی جے پی کے رکن قانون سازکونسل آشیش دیش مکھ نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی رہائش پرمانویندر سنگھ اور دیش مکھ کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔  انہوں نے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اشوک گہلوت، راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ، پارٹی کے راجستھان انچارج اویناش پانڈے اور دیگر اہم رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما۔بعد ازاں کانگریس کے صدردفترمیں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں  گہلوت اور سرجیوالا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سابق ایم پی اور راجستھان اسمبلی کے رکن مانویندر سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی مستحکم ہوگی۔ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکنان کانگریس کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -’می ٹو ‘ کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: