نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان میں تہواروں کا موسم آیا ہوا ہے۔ ایسے میں ٹو وہیلرز بنانے والی کمپنیاں صارفین کو راغب کرنے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک آفر پیش کررہی ہیں۔ اگر آپ نئی بائیک لینے کی سوچ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔ ملک کی ٹو وہیلر بنانے والی بڑی کمپنی ہونڈا اپنے’’ اکٹیوا 5 جی‘‘ اسکوٹر پرخصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اسے صرف 3131 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ دہلی کے شو روم میں ہونڈا اکٹیوا 5 جی کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی قیمت 53865 روپے ہے اور دہلی میں اس کے ڈیلکس ویریئنٹ کی قیمت 55730 روپے ہے جبکہ دہلی سے باہر اس کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی قیمت 62627 روپے ہے۔ کمپنی اس پیشکش کے تحت 95 فیصد تک کا فنانس کررہی ہے۔ یعنی آپ اکٹیوا 5 جی 5 فیصدرقم ادا کرکے صرف 3131 روپے میں اپنے گھر لاسکتے ہیں۔اتنا ہی نہیں اس میں آپ کو پروسیسنگ فیس بھی نہیں دینی ہوگی۔ اس طرح آپ کو 7500 روپے کا فائدہ ہوگا۔ اس آفر کا فائدہ اٹھانے کیلئے کسی نزدیکی ہونڈا شو روام میں جاکرپیشکش سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔واضح ہوکہ رعایت کا فائدہ اٹھانے سے قبل اچھی طرح سے معلومات جمع کرلیں کیونکہ اس طرح کے آفر کے بارے میں کچھ شرائط ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سابق وزیراعلیٰ نرائن دت تیواری چل بسے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں