Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

647 شہریوں کی حفاظت ایک پولیس اہلکار کے ذمے

لاہور:  پنجاب پولیس کے حوالے سے حیران کن اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق صوبے میں 647 شہریوں کی حفاظت کے لیے صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہے۔ سی پی او لاہور کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں انکشاف ہوے ہے کہ آبادی میں اصافے کی وجہ سے محکمے کے پاس نفری میں شدید کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے تمام اضلاع کو خط بھجوایا گیا ہے جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے صوبائی محکمہ پولیس کی نفری میں شدید کمی کی نشاندہی کی ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے تمام اضلاع کے افسران کوحالیہ مردم شماری کے لحاظ سے پنجاب پولیس کی مطلوبہ تعداد سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ پولیس رولز 1934ء کے مطابق 450شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک اہلکار کا ہوناضروری ہے جبکہ فی الوقت ایک پولیس اہلکار 647 شہریوں کی حفاظت پر مامور ہے۔

شیئر: