Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگی قیادت کے خلاف ایک اور درخواست

اسلام آباد:  پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی اے ٹی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کیگئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، عابد شیر علی، چودھری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے انہیں طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں لاہورہائی کورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ ن لیگ نے ماڈل ٹاون سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھرپور طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 10 معصوم لوگوں کی جان گئی۔ لہٰذا سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے ۔

شیئر: