ساما کی صارفین کو ہدایت: دکاندار سے باقی سکیں ضرور لیں
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
ریاض- - - -سعودی مانیٹرنگ ایجنسی " ساما" نے کہا ہے کہ خریدار ی کے وقت باقی سکے حاصل کرنا آپ کا حق ہے ۔ ساما کی جانب سے جاری مہم جسے " اسکی قیمت جانیں " کا عنوان دیا گیا ۔ مانیٹرنگ ایجنسی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ہر صارف کا حق ہے کہ وہ دکاندار سے باقی رقم طلب کرے خواہ وہ ایک ہلالہ ہی کیوں نہ ہو ۔