Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد ہند حکومت کی75ویں سالگرہ،لال قلعہ پر وزیر اعظم نے قومی پرچم لہرایا

نئی دہلی۔۔۔۔75سال قبل سبھاش چند ربوس نے اعلیٰ فوجی سربراہ کی حیثیت سے آزاد ہندوستان کی حکومت قائم کی تھی۔اب تک15اگست پر ہی وزیر اعظم لال قلعہ پر قومی پرچم لہراتے رہے ہیں لیکن آج پہلی مرتبہ 21اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ نیتا جی کے دکھائے ہوئے راستےپرچلنے کا موقع ملا۔آزادی کے حصول کیلئے دنیا کے مختلف ممالک نے نیتا جی کے کاموں سے تحریک حاصل کی۔انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا نام لئے بغیرطنز کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد اگر پٹیل اور بوس کی قیادت ملتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔مودی نے لال قلعہ میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںملک کے عوام کو آزاد ہند کی حکومت کے قیام کی75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی آزادکی لڑائی میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی نے ’بانٹو اور راج کرو ‘کی انگریزوں کی پالیسی کی مخالفت کی تھی مگر ان کا خواب آج تک مکمل نہیں ہوا۔مودی نے کہا کہ نیتا جی کو سوامی وویکانند سے تحریک ملی تھی اور16,15سال کی عمر میں ہی ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوچکا تھا اور مادر وطن کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کیلئے بے چین ہو گئے تھے۔شروع میں وہ گاندھی جی کے ساتھ تھے لیکن بعدمیں انہوں نے مسلح انقلاب کا راستہ اپنایا اور آزاد ہند فوج قائم کی جس کا اپنا بینک، کرنسی اور ڈاک ٹکٹبھی تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیتا جی انگریزوں کی ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی کے مخالف تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوا۔ آج بھی ملک کی یکجہتی اور آئین پر حملے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہر شہری نیتا جی سے تحریک لیکر ایسی قوتوں کے خلاف لڑنے کا عزم کریں۔اس موقع پر انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نام پر قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔
مزید پڑھیں:-  - - - -وزیراعظم مودی ملک کے 15امیر ترین افراد کے مفادات کی نگرانی کرتے ہیں ، راہول گاندھی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: