Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ریاستوں میں انتخابات کیلئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

نئی دہلی۔۔۔۔5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم ریاستوں کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ چھتیس گڑھ کی 90 سیٹوں میں سے 77 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا۔تلنگانہ کی 38 اور میزورم کی 13 سیٹوں پربھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔چھتیس گڑھ کے بارے میں مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بتایا کہ 77 امیدواروں میں 14 خواتین، 25 نوجوان، 29 ایس سی اور10 ایس ٹی امیدوار ہیں۔ایک آئی ایس افسر سمیت 53افراد کو ٹکٹ دیا گیا۔ 14 موجودہ ارکان اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ دیئے گئے ہیں۔ان میں ایک وزیرکانام بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑھ کے بڑے ناموں میں راج نانند گاؤں سے وزیراعلیٰ رمن سنگھ، بلہا سے ریاستی صدر دھرم پال کوشک اورکھسریا سے سابق آئی اے ایس افسر اوپی چودھری کو ٹکٹ دیا گیا۔واضح ہو کہ چودھری نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔پہلے مرحلے میں 18 سیٹوں پرہونیوالے انتخابات میں سے 17 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جن 18 سیٹوں پرانتخابات ہونگے ،ان میں سے بستر سنبھاگ کی 12 اورراج نانند گاؤں اضلاع کی 6 نشستیں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  --رانچی ایئرپورٹ پر ایئر ایشیاکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

شیئر: