ریاض۔۔۔یہاں متعلقہ حکام نے اجازت نامے کے بغیر دیسی طریقوں سے علاج کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ۔یہ اطلاع وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکائونٹ پر دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کی مدد سے غیر ملکی دیسی معالج کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ہنر کی تشہیر کر رہا تھا ۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔