انٹرنیشنل ہاکی میچوں کیلئے پاکستان کو گرین سگنل
اسلام آباد: فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی ( ایف ائی ایچ ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے ملک میں انعقاد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ ایف آئی ایچ کے ایونٹ ڈائریکٹر مارٹن نے پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہبازاحمدکو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ لاہور میں 20سے 30 نومبرتک شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے ایف آئی ایچ اورایشین ہاکی کے ساتھ الحاق شدہ ممبر ممالک اس ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی ایچ مکمل تعاون کویقینی بنائے گی۔پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہباز احمد نے کہا ہے کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اورموجودہ حکومت کی موثرکاوشوں سے ملک میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے ماحول ساز گار ہوگیا ۔ لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ہر قسم کی سہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔ ہاکی ملک کا قومی کھیل ہے ۔ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ٹاسک فورس کے سربراہ احسان مانی ہاکی کے مسائل کو حل کرنے میں معاونت کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں