ٹرین کا ٹکٹ منسوخ کرانے اور پوری رقم حاصل کرنے کا طریقہ؟
نئی دہلی۔۔۔۔ ٹرین کی ٹکٹ بک کرانے کے بعد آپ کسی وجہ سے سفر نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ٹکٹ کینسل کرانا پڑتا ہے ۔ محکمہ ریلوے نے ٹکٹ واپسی کے اصول و ضوابط وضع کئے ہوئے ہیں۔اکثر و بیشتر مسافر کو رقم پوری نہیں ملتی اور ٹکٹ کی مد میں کچھ پیسے کاٹ لئے جاتے ہیں جس کا صارفین کو علم نہیں ہوتا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ریلوے ٹکٹ واپس کرنے سے متعلق باتیں جن سے آپ کو ٹیکس کی مد میں رقم کاٹنے کے بعد ٹکٹ کا پورا پیسہ واپس مل سکتا ہے۔
* اگر آپ کے پاس کنفرم ٹکٹ ہے اور آپ سفر نہیں کر رہے ہیں تو سفرسے 4گھنٹےقبل ٹکٹ کینسل کرانا ہوگا۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو ٹکٹ کی پوری رقم نہیں ملے گی۔
* اگر ٹرین مقررہ وقت سے 3 گھنٹے تاخیر سے آرہی ہے اورروانگی کا وقت گزرنے کے بعد ٹکٹ کینسل کرانے پر ریفنڈ نہیں ملیگا۔ واپسی کی رقم کے لئے ٹرین کی تاخیر کو وجہ نہیں بتایا جا سکتا۔
*اگر آپ کے پاس آر اے سی ای ٹکٹ ہے اور آپ سفر نہیں کر رہے ہیں تو آپ کو سفر شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے تک ٹکٹ منسوخ کراناہوگا۔ اگر آپ اس کے بعد ریفنڈ کے لئے درخواست کرینگے تو ٹکٹ کی رقم واپس نہیں مل سکتی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں