سوتیلی ماں نے دوپٹے سے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے ایم ایل سی چیئرمین رمیش یادو کے بیٹے ابھیجیت یادو کا اتوار کے روزگلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اہل خانہ آخری رسومات ادا کرنے جا رہے تھے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ایم ایل سی کی بیوی اور ابھیجیت کی سوتیلی ماں میرا یادو کو گرفتار کر لیااور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ابھیجیت کی موت گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی اور اس کے سر پر زخموں کے نشانات پائے گئے ۔تقریباً 9 گھنٹہ پوچھ گچھ کے دوران میرا نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ ابھیجیت نے نشے کی حالت میں مجھ سے بدسلوکی اور جان سے مارنے کی کوشش کی تواس نےجان بچانے کیلئے دوپٹے سےابھیجیت کاگلا گھونٹ دیاجس سے اسکی موت ہوگئی اور اس کے بعد دوپٹہ جلا دیا۔پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں