Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں 2نئے واٹر پلانٹس

ریاض۔۔۔۔کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے اعلیٰ ادارے کے گورنر علی الحازمی نے مشرقی ریجن میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے 2پلانٹ کے ٹینڈر طلب کرلئے۔ ان دونوں پاور پلانٹس کی بدولت حکومت کو 2030ء میں 13.5ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔الحازمی نے توجہ دلائی کہ الخبر اور الجبیل پلانٹس کے قیام کے ٹینڈر دسمبر کے مہینے میں وصول کئے جائیں گے۔ ان دونوں پر عملدرآمد نئے سال 2019سے شروع ہوگا۔ 2برس کے اندر دونوں پلانٹس کام کرنے لگیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر ملکی اثاثوں میں 1.8فیصد کا اضافہ

شیئر: