Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بوابۃ مکہ ‘‘نیا قبرستان

مکہ مکرمہ۔۔۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی 45ہزار قبروں کی گنجائش والا نیا قبرستان حدود حرم سے 4.4کلومیٹر دور قائم کریگی۔ نیا قبرستان ’’بوابۃ مکہ ‘‘کے نام سے قائم کیا جائیگا۔ میونسپلٹی کے ترجمان رائد سمرقندی نے مکہ اخبار کو بتایا کہ بوابۃ مکہ کے نام سے نئے قبرستان کے قیام کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ایک اور قبرستان قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ العوالی محلے میں قائم کیا جائیگا۔ مکہ کے مختلف علاقوں میں دیگر قبرستان بھی قائم کرنیکا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -چین اور سعودی عرب میں نئی شراکت

شیئر: