Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینے میں قرآن رکھتے ہوئے اللہ کی نافرمانی کرنے پر سخت وعید،مجلس علمیہ کی تقریب

    جدہ ( امین انصاری )  - - - - مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام تقریب دستاربندی تکمیل حفظ قرآن کریم مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نائب ناظم مجلس علمیہ کی نگرانی میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔تقریب میں مکہ مکرمہ سے مولانا فرقان نعمانی، مولانا محمد عباس قاسمی فتح پوری  اور حیدرآباد دکن سے مولانا مفتی عبدالغنی مظاہری صدر سٹی جمعیہ علماء گریٹر حیدرآباد دکن ،مولانا طاہر قاسمی ،مولانا سید مجاہد علی قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ حافظ و قاری محمد حسان بن نذیر حسین نے  قرات کلام پاک جبکہ مولانا محمد اسجد بن  امجد علی قاسمی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی ۔ مولانا عبدالرحیم بانعیم نے کہا کہ مجلس علمیہ تنظیم مدارس دینیہ ، دعوت و تبلیغ ، تصنیف و تالیف ، اکابرسے استفادہ ، مکتبہ دینیہ کا قیام اور ہر ماہ ترجمان  ضیائے علم کی اشاعت کی تکمیل میں سرگرداںہے  ۔ تکمیل قرآن  پر حافظ محمد انس بن حافظ احمد امجد کی دستاربندی انکے مدرسہ مرکز عبداللہ بن عمر ( عزیزیہ ) کے ناظم مولانا محمد یوسف مفتاحی اور اساتذہ کی نگرانی میں کی گئی ۔ مولانا عابد ندوی ، سید سلیم ،محمد انور ، عثمان بن یسلم بن محفوظ ، علی بن کربان ، مولانا  قاری عبدالحسیب ، محمد اصغر ، محمد حسین بن تسکین ، محمد عمران ، محمد اقبال ،محمد امیر علی ،سید صادق ، حافظ خورشید ، حافظ جمال ، حافظ عبداللہ ، مولانا فاضل بن یوسف،مولانا عارف  اور حافظ عبدالشکور  نے دستار بندی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں دیں ۔ مولانا فرقان نعمانی نے فضیلت حافظ اور قرآن کریم کے بھول جانے پر وعید کے متعلق فرمایا کہ ایسا شخص قیامت میں اندھا اٹھایا جائیگا۔ مولانا طاہر قاسمی نے کہا کہ ہر گھر میں کم از کم ایک حافظ قرآن ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ گھر قرآن کی تلاوت سے گونجتا رہے ۔ مولانا مفتی عبدالمغنی  نے کہا کہ قرآن کریم کا ظاہری اور باطنی ادب ہونا چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ صاحب قرآن کا ادب بھی بہت  زیادہ ضروری ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے حافظ قرآن کو اپنی نافرمانی پر سخت وعید سنائی ہے۔عثمان بن یسلم بن محفوظ نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کو اگر ہم اپنی روز مرہ کی زندگی کا معمول بنالیں تو برکتیں اور رحمتیں ہمارا مقدر بن جائیں ۔ انہوں نے حافظ محمد انس کو تکمیل قرآن پر اپنے والدین کے ہمراہ مدینہ منورہ کی زیارت اور فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کا تحفہ پیش کیا ۔حافظ احمد امجد نے تمام علماء ، حفاظ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے بیٹے کی دستار بندی میں شرکت کرکے اپنی دعاؤں سے نواز ۔
مزید پڑھیں:- - - - - عالمی برادری نے اسرائیلی بستیاں نہ رکوا کر اپنا اعتبار کھو دیا، فلسطین

شیئر: