Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:سوشل میڈیا پر فروخت کی جانے والی 95فیصد ادویہ جعلی

دبئی: اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر فروخت ہونے والی ادویہ سے اجتناب کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا پر فروخت ہونے والی95فیصد ادویہ جعلی ہوتی ہیں۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 وزارت نے کہاہے کہ امارات سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعہ ادویہ کی خرید وفروخت کا رجحان بڑھتا جارہاہے حالانکہ ایسی ادویہ صحت اداروں کے معیار کے مطابق نہیں ہوتیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعہ ادویہ فروخت کرنے کی مارکیٹ کا حجم ایک سو بلین ڈالر ہے۔ وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ نامعلوم ذرائع کی تیار کی جانے والی ادویہ خریدنے سے اجتناب کیا جائے۔
  • امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: