Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی

نیویارک۔۔۔سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے میسنجر ایپ میں ٹیبز (Tabs) کو کم کرکے اسے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ صارفین کو اس کے استعمال میں دشواری کم ہو۔رپورٹ کے مطابق کمپنی میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کر رہی ہے اور اس میں اب 9 کے بجائے 3 ٹیبز مہیا کیے جائیں گے۔ان ٹیبز میں صرف چیٹ، پیوپل اور ڈسکور شامل ہوں گے جبکہ فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی ۔دوسری جانب چیٹ باکس کو سیاہ کر کے استعمال کرنے جیسے کچھ مزید فیچرز بھی شامل کرنے کے امکانات ہیں۔فیس بک میسنجر کے نائب صدر اسٹان چوڈنوسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے بہت ساری صلاحتیں حاصل کرلی ہیں لیکن سب اُتنا آسان نہیں جیسا کہ یہ میسنجر ایپ آغاز میں ہوا کرتی تھی۔اطلاعات ہیں کہ میسنجر کا نیا ورژن 9 ٹیبز کے بجائے 3 ٹیبز پر مشتمل ہوگا جس میں چیٹ ٹیب سے دوسرے صارف سے بات چیت ممکن ہوگی۔ پیوپل سے دوستوں کی کنٹیکٹ لسٹ جبکہ ڈسکور سے میسجنگ بوٹ اور گیمز تک رسائی حاصل ہوگی۔ 

شیئر: