بنارس کے مضافات میں دھماکہ،2ہلاک،5زخمی
لکھنؤ -- - - بنارس کے مضافات میں واقع مڑوا ڈیہہ تھانہ حلقہ کے ایک مکان میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے آگ لگ گئی جس سے مکان کی چھت اڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کرملبے سے 2 لاشیں نکالیں جبکہ زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا۔امداد و راحت رسانی کی ٹیمیں ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔