Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں پائپ بم ملنے سے خوف وہراس

نیویارک...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدترین مخالفین کے گھروں اور دفاتر پر پائپ بم بھیجے جانے کے واقعات نے خوف وہراس پھیلا دیا ،جن افراد کو گن پاوڈر بھر کربم بھیجے گئے۔، ان میں سابق صدر اوباما، بل کلنٹن اور امریکی ٹیلیویڑن سی این این کا دفتر شامل ہے۔ دھما کہ خیز مواد بھیجے جانے کے وقت بل کلنٹن گھر پر تھے ۔ ہیلری کلنٹن انتخابی مہم کے سلسلے میں فلوریڈا میں تھیں۔سابق صدر بارک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجا گیا ،تاہم امریکی سیکرٹ سروس نے وہ پیکٹ پہلے ہی روک لیا تھا۔نیویارک میں ٹائم وارنر سینٹر سے بھی دھماکاکہ خیز مواد ملنے کی اطلاعات ملیں، جہاں سی این این کا نیوز روم واقع ہے۔بم ملنے پر سی این این کے بیورو کو خالی کرالیا گیا۔دھما کہ خیز مواد سے بھرا پیکٹ سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کے نام بھیجا گیا تھا۔کیلی فورنیا کی رکن کانگریس میکسین واٹرز اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی سابق چیئرپرسن ڈیبی واسرمین شولز کو بھی 2 مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے۔ایسا ہی ایک پیکٹ سابق اٹارنی جنرل ایریک ہولڈرز کو بھی بھیجا گیا، جس کے بعد ہولڈرز کا دفتر بھی خالی کرانا پڑا۔ ایسا ہی ڈیوائس ارب پتی تاجر جارج سورس کے نیویارک میں واقع گھر سے بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔حکام نے ان ڈیوائسز کو پائپ بم قرار دیا ہے، جن میں گن پاو¿ڈر بھرا ہوا تھا۔ ایک جانب ڈیجیٹل گھڑی لگی ہوئی تھی اور سیاہ ٹیپ چڑھائی گئی تھی۔

شیئر: