کنگنا کا فلمی معاوضہ سب سے زیادہ
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنےوالی اداکارہ بن گئی ہیں۔ بالی وڈ خبروں کے مطابق کنگنا نے اپنی نئی فلم ' مانی کارنیکا'دی کوئین آف جھانسی' میں ا داکاری کا معاوضہ 14 کروڑ روپے سب سے زیادہ وصول کیاہے۔ کنگنا نے اپنے اس معاوضے پر کہاہے کہ زیادہ معاوضہ کردار کی وجہ سے وصول کیا ہے۔ اس سے قبل دیپیکا کو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنےوالی اداکارہ مانا جاتاتھا