Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان دنیا ئے اسلام کی موثر ترین شخصیات میں اول

    ریاض - - - -امریکی میگزین" سیو ورڈ" نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2018ء کے دوران دنیا کے بااثر افراد میں سرفہرست قرار دے دیا۔ مشہور امریکی میگزین" "Ceo Worldنے تازہ ترین جائزے میں واضح کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان مسلم عرب دنیا میں اول او رپوری دنیا میں 14ویں نمبر پر ہیں۔ میگزین نے دنیابھر کی 65موثر ترین بین الاقوامی شخصیتوں سے متعلق جائزہ تیار کر کے بتایا کہ دنیا کے سب سے بااثر رہنما امریکی صدر ٹرمپ ہیں۔ روس کے صدر دوسرے ، چین کے صدر تیسرے اور جرمن چانسلر چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے بااثر رہنماؤں میں 62ویں نمبر پر بتایا گیا ہے۔ یہ فہرست عوامی اقتدار، قوت کے ساتھ اقدامات  اور متعدد شعبوں میں مالیاتی وسائل کی بنیاد  پر تیار کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آرامکو 4ہزار سعودیوں کوملازم بنانے کی پابند

شیئر: