نیب ریفرنسز ،نواز شریف نے پیشیوں کی سنچری مکمل کرلی
اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے زیر سماعت نیب ریفرنسز میں پیشیوں کی سنچری مکمل کرلی۔ 3 ریفرنسزمیں نامز سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ریفرنسز میں سزا سنائی جاچکی ہے، 2 دیگر ریفرنسز کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے تک نواز شریف احتساب عدالت میں 70 مرتبہ پیش ہوئے 65 پیشیوں کے موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز ہمراہ تھیں۔احتساب عدالت نمبر دو میں دیگر 2ریفرنسز کی 43 سماعتیں ہوچکی ہیں 31سماعتوں پر نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود رہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے احتساب عدالت کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل 17 نومبر تک مکمل کرنے کی تاریخ دی ہے۔