لاڈ لہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا،زرداری
لاہور... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ٹریڈنگ اکاونٹس کو جعلی کہا گیا ۔سمجھ آ گیا یہ اصل میں 18ویں ترمیم کا جھگڑا ہے۔یہ آپ کا کام نہیں یہ کام پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں ۔ لڑ جھگڑ کر اپنا مسئلہ حل کر لیں گے۔ میری گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہو گی ۔عمران خان سے این آر او کیوں مانگوں۔ میں نے تو مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا۔ایک پہلے لاڈلا تھا ایک آج لاڈلا ہے۔ لگتا ہے کہ یہ لاڈلا زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ۔میں نے کبھی لاڈلا بننے کی کوشش نہیں کی ۔حکومت کو گرانے میں دلچسپی نہیں۔نکے مسائل اپنے گلے میں نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ خود ہی تھک جائیں۔نوازشریف کو میری نہ مجھے نوازشریف کی ضرورت ہے۔اے پی سی میں آئے تو ملاقات ہو سکتی ہے۔انتخابات کے دور میں سوچا کہ ہر طرف سے مجھ پر حملہ ہو رہاہے پھر مجھے سمجھ آیا کہ یہ 18ویں ترمیم کا جھگڑا ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ لاہور آکر تو ہمیشہ انسان کو خوشی ہوتی ہے ، بہت پرانی یادیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ایک اے پی سی بلانا چاہتے ہیں اس میں شرکت کی حامی بھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی گرفتار ہوتا رہا ہوں ،اگر آپ نے صبح اخبار میں پڑھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا اور شام کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو اس میں نئی بات نہیںہو گی۔