Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائبہ کا آئٹم سانگ کیلئے منہ مانگا معاوضہ

ماڈل واداکارہ لائبہ خان کا نیا آئٹم سانگ تیار ہوگیاجس کی وڈیو مقامی فارم ہاﺅس میں تیار کی گئی،لائبہ خان نے اس ویڈیو شوٹ کا منہ مانگا معاوضہ وصول کیا ہے۔اس حوالے سے لائبہ خان نے کہاہے کہ میں فن کی خدمت کرتی ہوں یہ میرا کام ہے۔مجھے جیسے پروڈیوسر کہے گا میں نے ویسا ہی کروں گی ۔ ایک آرٹسٹ کیلئے ایسا کرنامشکل ضرور ہوتا ہے مگر وہ اسے اپنے کام کا حصہ سمجھ کر کرتا ہے اسی طرح میں نے بھی پروڈیوسر کے کہنے کے مطابق آئٹم سانگ مکمل کیا ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم پروڈیوسرز کے کہے کے مطابق کام کرتے ہیں تو ہمیں معاوضہ بھی ہماری مرضی کا ملناچاہئے۔پروڈیوسرڈائریکٹر بھی انہی اداکاراﺅں کے ان کے منہ مانگے معاوضے دیتے ہیں جن کے فن کے بارے میں وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔میرا یہ وڈیو سانگ ایڈیٹنگ کے مرحلے میں ہے اور جلد ریلیز ہوگا مجھے یقین ہے کہ یہ آئٹم سانگ میرے سابق تمام وڈیو شوٹس کے ریکارڈ توڑ دے گا۔
 

شیئر: