دن میں تارے ،رات میں اسرائیلی طیارے
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
اسلا م آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ن لیگیوں کو دن کو تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آنے لگے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام کو کوئی خطرہ ہے نہ جمہوریت کو۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو بھی کوئی خطرہ نہیں ۔ خطرے میں این آر او اتحاد کی قیادت ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او اتحاد کو ہر طرف اندھیرا نظر آ رہا ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ن لیگیوں کو دن کو تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آنے لگے ہیں۔