بجلی چوروں کیخلاف کل سے کریک ڈاون
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد... وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات پر پیرسے پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جا ئے گا ۔گھریلو کمرشل اور صنعتی علاقوں میں بجلی چوروں کےخلاف ایکشن لیا جا ئے گا۔حکام پاور ڈویژن کے مطابق ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقوں میں چوری کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ بجلی چوروں کو سخت سزائیں اور جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ۔ حکومت نے رواں سال 150 ارب روپے کی بجلی چوری اور لائن لائسز کو کم کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں ایکشن کیا جا رہا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آپریشن کیا جائے گا ۔ حکام پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کے خلاف مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ملک بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے ۔