Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا

 
  دبئی: متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کر کے کلین سویپ فتح حاصل کرلی۔ تیسرے اور آخری  میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 117 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ شاداب خان کو 3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ بابر اعظم کو تینوں میچوں میں بہترین بیٹنگ کرنے پر مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 150 رنز بنائے ۔ بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 94 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ بابر اعظم 50 اور صاحبزادہ فرحان 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ نے 32 رنز کی تیز اننگز کھیلی اورناٹ آوٹ رہے۔ شعیب ملک 18، آصف علی4 ، فہیم اشرف صفر اور عماد وسیم 3 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس میچ کے میں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عثمان خان شنواری کو کھلایاگیا۔151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیری اور ارون فنچ نے آغاز کیا تو24 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ نے فنچ کوآوٹ کر دیا ۔ فورا بعد فہیم اشرف نے کیری کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔ فنچ نے ایک اورکیری نے 20 رنز بنائے۔ میکڈرمٹ اور لین نے ا سکور 60 تک پہنچا دیا۔شاداب خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں لین کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ اسی اوور میں میکڈرمٹ بھی رن آوٹ ہوگئے۔ لین نے 15 اور میک ڈرمٹ نے 21 رنز بنائے ۔میکسویل 4 رنز بنا کر شاداب خان کا دوسراشکار بنے۔ 94 پر 6وکٹیں گرنے پر پاکستانی بولرز نے آسٹریلین کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔99پر عثمان خان شنواری نے شارٹ کو10رنز پر آوٹ کیاتو اسی اسکور پر کورٹل نائل کو شاداب خان نے صفر پر رن آوٹ کر دیا۔ٹائے نے 9نو رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ آخری آوٹ ہونے والے بیٹسمین زمپا تھے تھے جو 20ویں اوور کی پہلی گیند پر9رنز بنا کر حسن علی کا دوسرا شکار بنے ۔شاداب خان نے 3،حسن علی نے2جبکہ عثمان خان شنواری، محمد حفیظ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: