Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون پر گیم کھیلتے کھیلتے لڑکی کی انگلیاں اکڑ گئیں

    بیجنگ - - - چین میں اسمارٹ فون پر مسلسل ایک ہفتے تک گیم کھیلنے والی خاتون کے ہاتھوں کی انگلیاں اکڑ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے حنان کے شہر چانگشا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اْس وقت اسمارٹ فون استعمال کرنا مہنگا پڑا جب انہوں نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے اوپر حاوی کرلیا۔ خاتون نے اپنے دفتر سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لیں اور تمام چھٹیوں میں تمام وقت صرف اسمارٹ فون استعمال کرتی رہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی چھٹیوں میں انہوں نے تھوڑا وقت بھی اسمارٹ فون کو اپنی آنکھوں سے دور نہیں کیا حتیٰ کہ صرف سوتے وقت وہ فون استعمال نہیں کرتی تھیں جب کہ اْس دوران انہیں انگلیوں میں شدید درد بھی محسوس ہوا لیکن وہ اْس وقت تک اسمارٹ فون استعمال کرتی رہیں جب تک اْن کے سیدھے ہاتھ کی انگلیاں مخصوص انداز میں اکڑ نہ گئیں۔خاتون انگلیاں اکڑ جانے کے بعد فوری طبی معائنے کے لیے مقامی اسپتال گئیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کچھ ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جس کے بعد ٹیسٹ سے پتا چلا کہ انگلیاں اکڑ جانے کی وجہ انگلیوں کو حرکت مہیا کرنے والے مایہ کی جھلی پر سوجن کا آجانا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ’ٹینو سائینو وائٹس‘ نامی بیماری اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے جس میں انسان اپنی انگلیوں کو خود سے قابو نہیں کر پاتا۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ متاثرہ خاتون کا علاج کر رہے ہیں اور خاتون جلد اپنی انگلیوں پر دوبارہ اختیار حاصل کرلیں گی لیکن اگر وہ پھر سے اسمارٹ فون کا استعمال کریں گی تو ان کے ٹھیک ہونے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - -  --شفیق مادرزرافہ نے بچے کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگادی

شیئر: