Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ، ریاض اور باحہ میں بارش، موسم جمعرات تک خراب رہے گا، شہری دفاع

ریاض۔۔۔ محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ماہرین موسمیات کی اطلاعات کے مطابق مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم جمعرات تک خراب رہے گا۔ مکہ مکرمہ ، قصیم ، ریاض ، مدینہ منورہ، تبوک ، عسیر ، جازان، حائل، الشرقیہ ، الجوف، الباحہ اور حدود شمالیہ علاقوں میں بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ شدید بارش سے سیلاب بھی آسکتا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے سعودیوں او رمقیم غیر ملکیوںسے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا لیں۔ دریں اثناء اتوار کو باحہ ، ریاض، مدینہ منورہ میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ عسیر ریجن میں بھی صبح سویرے تک بارش ہوئی۔ باحہ میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ ریاض شہر اس کی تحصیلوں اور اس کے قریوں میں بیشتر مقامات پر موسلا دھار اور دیگر جگہوں پر درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ مدینہ منورہ میں بوندا باندی ہو تی رہی۔ مملکت کے تمام علاقوں میں شہری دفاع کے اہلکار ہنگامی تدابیر کیلئے مستعد اور چوکس کر دیئے گئے۔  

شیئر: