Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زواج مسیار کی انتہائی مدت60دن

مکہ مکرمہ۔۔۔۔وزارت انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’زواج المسیار‘‘کام چلاؤ شادی کا دورانیہ 2ہفتے سے لیکر 60دن تک چلتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ اس کے بعد میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے ابھرنے لگتے ہیں۔ نتیجہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔ زواج مسیار کی کامیابی کی انتہائی شرح20فیصد پائی گئی ہے۔اس قسم کی شادیاں جو عام طور پر خفیہ طریقے سے ہوتی ہیں کامیاب ہوجانے پر باقاعدہ شادی کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ فریقین اپنے اعزہ اور احباب کو شادی سے آگاہ کرکے ایک طرح سے زواج مسیار کی شکل ختم کرکے اسے معاشرے میں رائج روایتی شادی کی شکل دیدیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -سعودی سیاح کینسر آگہی مہم پر پیدل مدینہ پہنچ گیا

شیئر: