Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی امن کے قیام میں ہندوستان کا کردارانتہائی اہم رہا،مودی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی عالمی جنگ میں ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ100سال قبل ان بہادرجوانوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ امن قائم رکھنے کیلئے وہ بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔ مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں پہلی عالمی جنگ کے 11 نومبر کو 100 برس پورے ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے اہم واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی عالمی امن کی بات ہوتی ہے تو ہندوستان کا نام اور قربانیاں یاد کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیلئے  11 نومبر کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ 11 نومبر کو آج سے 100 برس قبل پہلے عالمی جنگ کا اختتام ہواتھا۔ ہندوستان کیلئے پہلی عالمی جنگ ایک اہم واقعہ تھا۔ اس جنگ سے ہمارا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے باوجود ہمارے فوجی بہادری سے لڑے اور انتہائی اہم خدمات انجام دیں۔ ہمارے فوجیوں نے دشوار گزار راستوں اورنامساعد حالات میں بھی پُرعزم رہنے کا ثبوت دیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف عدالت میں رٹ داخل
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: