Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور:  نیب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کیس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ مجھے صاف پانی پروجیکٹ کے حوالے سے بلایا گیا تھا جبکہ آشیانہ اسکینڈل میں کیا گیا۔ اس دوران مجھ سے آشیانہ ہاؤسنگ، صاف پانی، لیپ ٹاپ سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ ایک تفتیشی نے مجھ سے پوچھا کہ نماز پڑھ کر قتل جائز نہیں ہوتا، جس پر میں نے اسے جواب دیا کہ آپ مجھے زبردستی قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بلڈ کینسر ہے۔ جلاوطنی کے دوران میرا امریکا میں آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ابھی ایک ہفتہ قبل میں نے نیب سے درخواست کی ہے کہ میرا خون کا ٹیسٹ کروایا جائے تاہم تاحال میرا چیک اپ نہیں کراویا جا رہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو اپنی رائے بیان کرنے دیں، اتنی بندش تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتی۔ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ یہ وقت ان ان شاء  اللہ گزر جائے گا۔ اللہ کی عدالت سب سے بڑی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی جب کہ 3 دن کا راہداری ریمانڈ بھی دے دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’فاروق ستار کا مستقبل عوام اور کارکنان کے ہاتھ میں‘‘

شیئر: