بازار' کا 3دن میں11 کروڑ کا بزنس
بالی وڈ کی فلم 'بازار' نے 3روز میں 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ہندوستانی خبروں کے مطابق جمعہ کے روز ریلیز ہونےوالی سیف علی خان کی فلم 'بازار' نے بالی وڈ سینما پر مثبت تاثر چھوڑا ہے۔سیف علی خان فلم میں ایک گجراتی تاجر کا کردار نبھارہے ہیں۔یہ فلم ریلیزکے ایک روز بعد آن لائن لیک بھی ہو چکی ہے۔