Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں لیبر کورٹس کا افتتاح، ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ ہیں، وزیر انصاف

    ریاض- -  -- سعودی وزیرانصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے پیر کو مملکت بھر میں لیبر کورٹس کا افتتاح کر دیا۔ انہو ںنے واضح کیا کہ لیبر کورٹس مکمل طور پر ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ ہیں۔ تنازعات طے کرانے کیلئے لیبر کورٹس سے رجوع کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ مقدمات تیزی سے طے کئے جا سکیںگے۔ لیبر کورٹس مملکت میں موجود دیگر کورٹس کے لئے مقدمات کو مناسب اور موزوں شکل میں تیزی سے نمٹانے کے حوالے سے مثال بن جائیں گی۔ لیبر کورٹس کے ججوں کا انتخاب علمی اور عملی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ اول درجے اور اپیل کورٹس کے جج ہیں۔ ان کے تجربے اور ان کی لیاقت کو مدنظر رکھ کر ہی ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لیبرکورٹس نے پیر ہی کو مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔ وزیر انصاف نے اس موقع پر ریاض میں لیبر کورٹس کا دورہ کیا۔ لیبر کورٹس کی تیاری 3سال سے چل رہی تھی۔ اعلیٰ عدالتی کونسل نے لیبر کورٹس کے اختیارات کی نشاندہی بڑی باریک بینی سے کی ہے۔ ایسے مقدمات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جن کی بابت لیبر کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -داخلی صارفین کیلئے پٹرول کے نئے نرخ مقرر کئے جائیں گے، سعودی وزیرخزانہ

شیئر: