Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بے بی_مرزا_ملک‎

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کہا بیٹے کی ولادت پر بےبی مرزا ملک پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور کرکٹرز اور شوبز شخصیات سمیت ٹویٹر صارفین نے جوڑے کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو والدین بننے پر بہت مبارک باد اور میری طرف سے نیک تمنائیں۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ٹویٹ کیا : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا آپکو بہت بہت مبارک ہو۔ میں ثانیہ مرزا اور بچے کی لمبی زندگی اور بہترین صحت کیلئے دعا گو ہوں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹ کیا : مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان اور ہندوستان کو اللہ تعالی نے اپنی نعمت سے نوازا ہے۔ بےبی مرزا ملک آپ کو اس دنیا میں خوش آمدید۔
پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نےکہا : شعیب بھائی اور بھابھی آپ کو بیٹے کی پیدائش پر بہت مبارک ہو ۔میری دعا ہے کہ یہ آپ کی زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئے۔
اداکار فرحان سعید نے لکھا : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یہ بہت خوشی کی خبر ہے آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔میری طرف سے بہت سا پیار اور دعائیں آپ کے اور آپ کے خاندان کے لیے۔
پاکستانی کھلاڑی احمد شہزاد نے ٹویٹ کیا : شعیب بھائی آپ کو بہت مبارک ہوں مجھے امید ہے کہ آپ اور ثانیہ مرزا اس نعمت پر ایسے ہی خوش ہوں گے جیسے میں اپنے بیٹے علی کے لیے ہوا تھا۔ یہ اللہ تعالی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
ہندوستانی کھلاڑی رویندرا جڈیجا نے کہا : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو اللہ تعالی نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت مبارکباد اور بچے کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔
سریش رائنا نے ٹویٹ کیا : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا آپ کو والدین کے کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آپ کے بیٹے کے لیے محبت اور خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
پاکستانی اداکار فیروز خان نے کہا : یہ بہت بڑی خبر ہے ۔ میری آپ کے خاندان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ اللہ تعالی ایمان اور صحت دیں۔
پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا : میری طرف سے شعیب ملک ، ثانیہ مرزا اور دونوں فیملیز کو بہت مبارکباد اور بچے کے لئے ڈھیر سارا پیار۔
آفتاب اقبال نے لکھا ‏: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بیٹے کی ولادت پر ڈھیروں مبارکیں!اللہ عمردراز کرے اور والدین کے لیے خیر و برکت کا بائث بنائے۔امید کرتےہیں کہ یہ بچہ دونوں ممالک کےدرمیان امن وآتشی کا نشان ثابت ہوگا۔باقی بھارتیوں کو بھی 'ماموں' بننے پہ مبارکباد۔
نبیل چوہدری نے ٹویٹ کیا : ‏بچے کی ولادت پر بہت مبارک ھو اس خوبصورت جوڑے کو ، ماشااللہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے جس باوقار طریقے سے اس رشتے کو اب تک نبھایا ھے اس پر بھی یہ مبارک کے مستحق ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں