پوچھ گچھ کے دوران ملزم وکیل ساتھ رکھ سکتا ہے، پبلک پراسیکیوشن
ریاض - - - - سعودی پبلک پراسیکوشن نے واضح کیا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم کو اپنا وکیل ساتھ رکھنے کا حق ہے۔ انسپکٹر وکیل کو ملزم سے الگ تھلگ کرنے کا مجاز نہیںالبتہ وکیل انسپکٹر کی اجازت کے بغیر پوچھ گچھ میں مداخلت کا روادار نہیں ہو گا۔ پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر واضح کیا ہے کہ انسپکٹر کو اس بات کا کوئی حق نہیں کہ وہ وکیل کو ملزم سے الگ تھلگ کرے۔ وکیل ہر حال میں انسپکٹر کو اپنے اعتراضات پر مشتمل یادداشت پیش کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انسپکٹرکا فرض ہے کہ وہ وکیل کی یادداشت کو ملزم کی فائل کا حصہ بنائے۔