قطر طالبان اور القاعدہ تحریکوں کے استحکام کیلئے کوشاں ہے، امریکہ کا انتباہ
ریاض- - - - امریکہ نے ایک رپورٹ جاری کرکے خبردار کیا ہے کہ قطر طالبان اور القاعدہ تحریکوں کے استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ قطر الاخوان دہشت گردتنظیم کو علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں لانے کے جتن بھی کر رہا ہے۔ دوحہ میں طالبان کا دفتر اور مذکورہ تنظیموں کی مضبوطی کیلئے قطر کی مستقل حکمت عملی کے تانے بانے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے "قطر ،القاعدہ اور طالبان،خوفناک تعلقات"کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ الااخوان کی تنظیم نو ممکن ہے۔دریں اثناء دوحہ میں طالبان کا دفتر مختلف دہشت گرد گروہوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔اس کاایک ہدف خطے میں اصلاحاتی اسکیموں کو سبوتاژکرنا بھی ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ملا عبدالغنی کی گرفتاری پر 8برس گزرنے کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے اس کی رہائی قطر کی ثالثی پر عمل میں آئی ہے۔ قطر مختلف تدابیر کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کو قانونی شکل دینے کی ترکیبیں کررہا ہے۔ امریکی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ قطر کی اس قسم کی سرگرمیوں سے تجاہل برتنے اور خاموشی اختیار کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔