Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی طیارے کا ملبہ مل گیا

جکارتہ... انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے لیون ایئر کے ملبے کا سراغ لگا لیا۔ بلیک باکس بھی ملنے کا امکان ہے جس سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ انڈونیشیا کے آرمی چیف نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی جگہ کا پتا چل گیا۔جے ٹی 310 طیارے کا ملبہ مل گیا ۔دوسری جانبٹرانسپورٹ اتھارٹی عہدیدار ان نے بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پتا چلانے کیلئے غوطہ خوروں کوسمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے تھے۔جگہ کا تعین کرلیا ۔ہوائی جہاز سمندر میں 35 میٹر کی گہرائی میں ملا ہے ۔طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے،جن میں 181 مسافر 2بچے اور 2شیرخوار شامل تھے۔ ائیر لائن نے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: