Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلاحات کا مشن

31اکتوبر2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ’’البلاد‘ـ‘ کا اداریہ نذر قارئین
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں قومی اقتصاد میں آنیوالی عظیم تبدیلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلسل اصلاحات کا مشن مثبت نتائج کا باعث بن رہا ہے۔سعودی عرب نے اس حوالے سے زبردست جدوجہد کر کے مملکت کو دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں کا صدر نشین بنا دیا ہے ۔ 
تیل کے ماسواء ذرائع سے ہونیوالی آمدنی اور سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری کی بدولت اقتصادی شرح نمو بہتر ہوئی۔ اس کی بدولت قومی اقتصاد کا مقام بلند ہوا ۔ گزشتہ 3برسوں کے دوران قومی اقتصاد کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کئے گئے ۔ بہت سارے شعبوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا گیا ۔ 
فیوچر انویسٹمنٹ فورم 2018ء اور اس موقع پر ہونیوالے سرمایہ کاری کے عظیم معاہدوں اور یادداشتوں کا اثر آئندہ ایام میں نمودار ہو گا۔ فورم میں متعدد ممالک کے سربراہ اور اہم شخصیتوں کی شرکت نے ظاہر کر دیا کہ سعودی اقتصاد پر عالمی برادری کو بھروسہ ہے۔سعودی اقتصاد بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔
سعودی اقتصاد نے چیلنجوں اور دشواریوں کو سر کرنے کی اپنی اہلیت ثابت کر دی ۔ سعودی معیشت نے باور کرادیا کہ وہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے بحرانوں اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے اچھی طرح نمٹ سکتا ہے ۔پوری دنیا شرح نمو کے حوالے سے مشکل سے دوچار ہے۔سعودی ویژن 2030ء اور قومی تبدیلی پروگرام کے عنوان سے سعودی قیادت قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ خوشگوار نتائج کا باعث بن رہے ہیں ۔بد عنوانی کا انسداد ، انصاف اور شفافیت کی قدروں کے استحکام، خوشحالی اور معیاری زندگی کیلئے متوازن اور ہمہ جہتی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے اچھے نتائج رونما ہو رہے ہیں ۔

شیئر: