Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس : شاپنگ مال میں رعایتی سیل پر تنازع کے بعد فائرنگ،2ہلاک

وارانسی۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے چھاؤنی علاقے میں واقع جے ایچ وی شاپنگ مال میں ہونیوالی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ گولی لگنے سے 2افرادموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4شدید زخمیوں کو لوگو ں نے فوراً اسپتال پہنچایا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی آنند کلکرنی اور کرائم برانچ انچارج وکرم سنگھ جے ایچ وی مال پہنچے۔احتیاطی طور پر مال کو خالی کرالیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کرنے کے بعد الرٹ جاری کردیا۔اطلاع کے مطابق چھاؤنی علاقے میں واقع جے ایچ وی مال کے ایک شوروم میں کپڑوں کی خریداری کے دوران رعایتی سیل کے مسئلے پر تکرار شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی ۔ اسی اثناء ایک نوجوان نے مال میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مال میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس فائرنگ کی زد میں آکر2افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے تمام زخمیوں کو مدہیہ میں واقع سنگھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرادیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -اجودھیامیں مندر تعمیر ہونا چاہئے، ارپنا یادو
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: