ماسکو۔۔۔روس میں داخلی سیکرٹ سروس ایف ایس بی کی ایک عمارت میں بم حملے میں مبینہ حملہ آور مارا گیا۔ دھماکے میں روسی انٹلیجنس کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔ 17 سالہ نوجوان روس کی داخلی خفیہ سروس کی عمارت میں داخل ہوا اور اس نے صدر دروازے کے پاس ہی اپنے بیگ سے بم نکال کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تاہم دیسی ساخت کا یہ بم حملہ آور کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا۔روس کی انسداد د ہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ماسکو میں بتایا کہ اس بم دھماکے میں نوجوان حملہ آور شدید زخمی ہو گیا تھا، جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا ۔ فوری طور پربم حملے کی وجوہ اور پس منظر تو ظاہر نہیں کیا گیا لیکن جس نوجوان نے روس کے اس شمالی بندرگاہی شہر میں یہ حملہ کیا، وہ اسی شہر کا رہنے والا تھا۔ اس حملے کے بعد پورے روس میں تمام سرکاری عمارات کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ۔