آنر کمپنی کی نئی اسمارٹ واچ متعارف
آنر کمپنی کی جانب سے لائٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرنے والی آنر واچ میجک اسمارٹ واچ متعارف کرا دی گئی ہے۔یہ ایک افورڈایبل اسمارٹ واچ ہے اور اس 1.2 انچ امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کی باڈی اسٹین لیس اسٹیل اور پلاسٹک سے بنی ہے۔واچ کی بیٹری 178 ملی ایمپیئر آورز کی ہے جو کہ ایک چارج کے بعد ہفتے تک کام کر سکتی ہے۔ اسمارٹ واچ میں ہارٹ ریٹ مونیٹر ، ہواوے پے اور ایڈوانس پوزیشننگ مثلاً جی پی ایس اور گیلیلیو شامل کیا گیا ہے۔ یہ واچ واٹرپروف ہے اور اسے پہن کر باآسانی سوئمنگ کی جاسکتی ہے۔ واچ کی قیمت 150 یورو ہے اور اسے کالے اور سنہرے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔