Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ملکوں کی جیلوں میں قید

اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے جبکہ پاکستان وار بھارت نے جواب جمع کرا دیے ہیں۔ کیس کی سماعت 18 فروری 2019ء کو ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ فعال ہے’ ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے’ رواں برس ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 30 ہزار ہے۔  سعودی عرب کی جیلوں میں 3000 پاکستانی قید ہیں جب کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

شیئر: