Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج ہوگی

راولپنڈی..جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نمازہ جنازہ ہفتے کو سہ پہر 3 بجے گیریژن گراونڈ اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی۔ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔سرکاری عمارتوں پر قومی پر چم سرنگوں رہے گا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے نے فارنسک لیبارٹری کے ساتھ مل کر موقع سے شواہد محفوظ کر لئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں صرف چاقو کا استعمال کیا گیا ۔جائے وقوع کو سیل کرکے شواہد کو محفوظ کرلیا گیا۔ تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے ملزمان کا گھر میں آنا جانا تھا ۔اس لئے کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔

شیئر: