الجبیر کی میونخ کانفرنس میں زمین کی بحالی اور سلامتی پر ڈائیلاگ سیشن میں شرکت
الجبیر کی میونخ کانفرنس میں زمین کی بحالی اور سلامتی پر ڈائیلاگ سیشن میں شرکت
اتوار 16 فروری 2025 23:59
سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے زمین کا تحفظ ضروری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو میونخ سکیورٹی کانفرس میں زمین کی بحالی اور سلامتی سے متعلق ایک ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے کنونش ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفکیشن اور ایڈیلفی ریسرچ فاونڈیشن کے تعاون سے اس سیشن میں زمین کے تحفظ اور عالمی استحکام کے درمیان تعلق پر بات کی گئی۔
عادل الجبیر نے کہا سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے زمین کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری میں صحرایت کا مقابلہ کرنے کے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا۔
زمین کے انحطاط کے منفی اثرات اور پائیدار حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
انہوں نے مملکت کی سربراہی میں کوپ 16 کانفرنس کا ذکر کیا جس میں زمین کے انحطاط کے منفی اثرات اور پائیدار حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے سعودی عرب کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی اقدامات کے حوالے سے ایک خاکہ پیش کیا جس مقصد زمین کا تحفظ اور صحرایت سے نمٹنا ہے۔
انہوں نے زمین کے انحطاط سے پیدا ہونے والے سرحد پار چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مضبوط بین الاقوامی تعاون کے علاوہ عالمی پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات اور سلامتی دونوں کے تحفظ کےلیے موثر حکمت عملی کو نافذ کریں۔