سمیع الحق کی نماز جنازہ میں افغان طالبان کے وفد کی شرکت
پشاور..جے یوائی س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق شہید کی نماز جنازہ میں افغان طالبان کے وفد نے بھی شرکت کی۔ طورخم کے راستے بسوں کا قافلہ اکوڑہ خٹک پہنچا۔ افغان طالبان نے مولانا سمیع الحق کی وفات پر افسوس کااظہار کیا اورکہا کہ ہم ایک مہربان باپ اور استاد سے محروم ہوگئے۔افغان طالبان نے اسے پوری امت مسلمہ کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ سمیع الحق نے سابق سوویت یونین اور امریکی حملے کے خلاف مظلوم افغان عوام کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ سے ملا عمر، جلال الدین حقانی اور سراج الدین حقانی سمیت دیگر طالبان کے سرکردہ رہنماوں نے تعلیم حاصل کی ہے۔