اجودھیامیں’’ رام ‘‘کا مجسمہ ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ سے بھی اونچا تعمیرہونا چاہئے، اعظم خان
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جلد ہی اجودھیا میں 151میٹر اونچا ’’رام ‘‘کا مجسمہ تعمیر کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں دریائے سرجو کے کنارے تعمیر ہونیوالا مجسمہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے ’’اسٹیچو آف یونٹی ‘‘ سے بھی زیادہ بلند تعمیر ہونا چاہئے۔واضح ہو کہ گجرات میں تعمیر ہوئے دنیا کے سب سے اونچے مجسمے’’ اسٹیچو آف یونٹی‘‘ کی اونچائی 182میٹر ہے۔اعظم خان نے کہا کہ میں رام پور میں ’’رام ‘‘کا اتنا ہی بلند مجسمہ تعمیر کرانا چاہتا ہوں۔واضح ہو کہ 31اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں دریائے نرمدا کے کنارے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182میٹر بلند مجسمے کا افتتاح کیا اور اس کے زیریں حصے میں پٹیل میوزیم قائم کیا گیا۔اسکی تعمیر میں تقریباً3ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں