Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں بھی ہے،اشرف غنی

کابل۔۔۔افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں بھی ہے۔، طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے رابطے توڑنا اور اپنے ملک واپس لوٹنا ہوگا۔ پکتیکا میں مذہبی رہنماوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار ہوجائیں۔اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان امن کوششوں کی ذ مہ داری باہر کے لوگوں کے حوالے نہیں کریں گے، طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے رابطے توڑنا اور اپنے ملک واپس لوٹنا ہوگا۔

شیئر: