’’مرجائیں یا پھانسی لگالیں،‘‘تیج پرتاپ یادو
پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرسادکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو طلاق کے مسئلے پر خاندان میں تنہا ہوکر رہ گئے ہیں۔ خاندان کا وقارمجروح ہونے کے سوال پر تیج پرتاپ نے کہا ’’کیا کریں، مرجائیں ہم یا پھانسی لگالیں؟‘‘۔ میڈیاذرائع کے مطابق ایشوریہ اپنے والد چندریکا پرساد رائے کو ضلع سارن پارلیمانی نشست سے ٹکٹ دلانا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ تیج پرتاپ پرمسلسل زور دے رہی تھیں۔بودھ گیا میں تیج پرتاپ نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ گُھٹ گُھٹ کر جینے سے کوئی فائدہ نہیں۔ واضح ہوکہ خاندان نے تیج کو طلاق سے منع کردیا ہے۔تیج کا کہنا ہے کہ ایشوریہ ہائی سوسائٹی کی خاتون ہیں اور ان کا رہن سہن بھی مجھ سے میل نہیں کھاتا۔تیج پرتاپ نے گزشتہ روز فیملی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ والد لالو پرساد کی بات نہ ماننے کے سوال پر تیج نے کہا کہ ’’پاپا میری بات اگر مان رہے ہوں تو میں ان کی بات مانوں؟میری ممی ، پاپا، بھائی بہن سبھی سبھی ایشوریہ کا ساتھ دے رہے ہیں‘‘۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں