Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگ 3 میں نئی اداکارہ

بالی وڈ فلم دبنگ سوناکشی سنہا کی پہلی فلم ہے، اس فلم سے سلمان نے سوناکشی کو انڈسٹری میںنئے چہرے کے طور پر متعارف کروایاتھا۔اب دبنگ کا تیسرا سیکوئل بننے کی خبریں گرم ہیں۔ حال ہی میں تازہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ”دبنگ تھری“ سے بھی سلمان ایک نئی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کرائیں گے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی بھانجی علیزے کو اس فلم میں اداکاری کا چانس دے رہے ہیں۔ علیزے ایک اہم کردار نبھائیں گی۔ سلمان علیزے کو فلم میں رقص کرنے کے لئے خصوصی ٹریننگ بھی دلا رہے ہیں۔

شیئر: