امربالمعروف کانفرنس کا افتتاح
ریاض۔۔۔۔ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السند نے ریاض میں ’’ امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘‘کے سلسلے میں سلف صالحین کے طریقہ کار اور اس کے فروغ میں سعودی عرب کے کردار ‘‘کے عنوان سے منعقد کی جانیوالی کانفرنس کا افتتاح کردیا۔ سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ ، علماء اور اسلامی اسکالر کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ السند نے واضح کیا کہ کانفرنس کثیر المقاصد ہے۔ کانفرنس سے مفتی اعلیٰ سمیت متعدد شخصیات نے خطاب کیا۔